ایکسپریس میڈیا گروپ کے تحت عید میلاد النبی ﷺ کی خصوصی ٹرانسمیشن کا اہتمام

ویب ڈیسک  بدھ 28 اکتوبر 2020
ربیع الاول ﷺ کی خصوصی ٹرانسمیشن جمعرات اور جمعہ کے روز نشر کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

ربیع الاول ﷺ کی خصوصی ٹرانسمیشن جمعرات اور جمعہ کے روز نشر کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان کے مقبول ترین میڈیا چینل  ایکسپریس گروپ کے تحت ناظرین کے لیے بارہ ربیع الاول کے بابرکت دن کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کی میزبانی مقبول مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ کے تحت جمعرات اور جمعہ کو معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بارہ ربیع الاول ﷺ کی خصوصی ٹرانمیشن کے میزبان ہوں گے۔ پروگرام کا مقصد نبی کریم ﷺ کی ولادت با سعادت کی خوشی منانا، دین، ایمان، قلب و روح کو تازہ کرنا اور اللہ تعالی کے احسان عظیم پر شکر بجالانا ہے۔

پروگرام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین دنیا سے تاریکی کے خاتمے کے اس دور کا ذکر کریں گے جو حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت با سعادت کی صورت میں ختم ہوئی۔ پروگرام میں قرات کی سعادت قاری حسین آرائیں جب کہ نعت خوانی کی سعادت مکرم علی خان، شہریار طارق، رضوان نقشبندی اور معین عالم حاصل کریں گے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ساتھ بارہ ربیع الاول ﷺ کی خصوصی ٹرانسمیشن کا پہلا پروگرام صرف ایکسپریس ٹی وی پر جمعرات کی رات دس بجے اور دوسرا پروگرام جمعہ کی دوپہر تین بجے سے نشر ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔