- شہریوں کو مفت قانونی مشورے فراہم کرنے کی سروس کا آغاز
- مون سون میں فصلوں کا نقصان، سندھ حکومت نے کاشت کاروں کے متعدد ٹیکسز معاف کردیے
- یوکرین کے نرسنگ ہاؤس میں آتش زدگی سے 15 افرادہلاک، 11 زخمی
- امریکا فلسطینیوں اور کشمیریوں کو ان کا حق دلانے میں کردار ادا کرے، فضل الرحمان
- 2006ء میں پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے دو متحدہ کارکنان گرفتار
- ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 5 ماہ سرپلس رہنے کے بعد پھر خسارہ میں تبدیل
- سندھ میں ہزاروں جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے پنشن فراڈ کا اسکینڈل 10 ارب تک پہنچ گیا
- ملازم کی انگریزی کا مذاق اُڑانے والی خواتین کا مؤقف سامنے آگیا
- ایکنک کا اجلاس، بلوچستان میں 100 چھوٹے ڈیمز بنانے کی منظوری
- شہر قائد میں بدترین ٹریفک جام سے شہری جھنجھلاہٹ کا شکار
- تعمیراتی شعبے کے امدادی پیکیج میں مزید ایک سال کی توسیع
- ڈیڑھ کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیاء کراچی سے ملتان منتقلی کی کوشش ناکام
- بھارت میں کورونا ویکسین بنانے والے پلانٹ میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک
- لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والا درندہ گرفتار
- آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں39 کروڑ87 لاکھ ڈالرز کمی
- ریسٹورینٹ کی مالک خواتین کو ملازم کی انگریزی کا مذاق اُڑانا مہنگا پڑ گیا
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پھر بڑھ گئی
- عالمی اور مقامی بازار میں سونے کے نرخ میں اضافہ
- عوام کا خون چوسنا نالائق اعظم سے بہتر کوئی نہیں جانتا، مریم نواز
گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو پی ڈی ایم کو یہاں لے آؤں گا، بلاول

ہم قانون سازی کرکےغریب عوام کویہاں کی زمین کا مالک بنائیں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی . فوٹو : فائل
اسکردو: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو پی ڈی ایم کو گلگت بلتستان لے آؤں گا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی گلگت بلتستان کے الیکشن کو لے کر انتخابی مہم کاسلسلہ جاری ہے۔ اسکردو میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ میں کوئی کھلاڑی نہیں، سلیکٹڈ نہیں جو اپنے وعدے سے یوٹرن لے، لوں اگر اس ملک کا وزیراعظم بننا ہےتو گلگت بلتستان کے ووٹ سے بننا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور میں تمام مطالبات عوام کے لیے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے عوام سےایک مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دو تہائی اکثریت دلوائیں تاکہ آپ کو آپ کی زمین کا مالک بناسکوں، ہم قانون سازی کریں گے غریب عوام کو یہاں کی زمین کا مالک بناکر رہیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت عوام دوست معاشی پالیسی لاتی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو پی ڈی ایم کو گلگت بلتستان لے آؤں گا، 15 نومبر تک گلگت بلتستان میں ہی بیٹھ کر تمام انتخابی عمل کی خود نگرانی کرونگا، پارٹی کی فتح کا جشن منا کر واپس جاوٴں گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کٹھ پتلی ہے، انتخابات میں دوسری جماعتوں کو اپنے ساتھ جوڑا ہے، ہم کٹھ پتلی کا ساتھ نہیں دیں گے ، ہم شہیدوں کی جماعت ہیں شہیدوں کا ساتھ دیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو روزگار دیں گے، پیپلز پارٹی کا منشور حق حاکمیت اور حق ملکیت دینا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔