25 ہزار میٹرک ٹن چینی کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

بزنس رپورٹر  بدھ 28 اکتوبر 2020
درآمد ہونے والی چینی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حوالے کی جائے گی(فوٹو، فائل)

درآمد ہونے والی چینی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے حوالے کی جائے گی(فوٹو، فائل)

 کراچی: وفاقی حکومت کے فیصلے کے تحت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے درآمد کی جانے والی 25 ہزار میٹرک ٹن چینی کی کھیپ پورٹ قاسم پہنچ گئی۔

ٹی سی پی کے ترجمان کے مطابق 25 ہزار 250 ٹن چینی لے کر آنے والا بحری جہاز INCE EVRENYE پورٹ قاسم پر 28 اکتوبر کو لنگر انداز ہوگیا وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی ہدایت پر یہ کھیپ بندرگاہ سے ہی براہ راست پنجاب فوڈ ڈپارٹمنٹ کے سپرد کردی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔