اسلامی نظریاتی کونسل فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حامی

رضوان غلزئی  جمعرات 29 اکتوبر 2020
وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر اردوان کے ردعمل کو سراہتے ہیں، چیئرمین اسلا می نظریاتی کونسل ۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر اردوان کے ردعمل کو سراہتے ہیں، چیئرمین اسلا می نظریاتی کونسل ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت کردی۔

چیئرمین اسلا می نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے 3 روزہ اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگومیں کہا وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر اردوان کے ردعمل کو سراہتے ہیں، مقدس شخصیات، اہل بیت اور صحابہ کرام کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری عبادت گاہوں کیلیے سرکاری فنڈ مختص کرنے کی حمایت نہیں کی جاسکتی، بلوچستان کے نظام قضا کا جائزہ لینے کے بعد کونسل اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ وہاں ایک ہی نظام یعنی قانون دستور العمل دیوانی ریاست قلات1952ء نافذ کیا جائے، تمام سرکاری اداروں بشمول عدالتوں میں اردو زبان کا نفاذ یقنی بنایا جائے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔