لیبیا، چیک پوسٹ پرخود کش حملے میں فوجیوں سمیت 7 افراد ہلاک، 8 زخمی

اے ایف پی  اتوار 22 دسمبر 2013
2 روز قبل بھی لیبیا میں ایٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کو قتل کر دیا گیا تھا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

2 روز قبل بھی لیبیا میں ایٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کو قتل کر دیا گیا تھا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

بن غاذی: لیبیا کے دارالحکومت بن غازی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت بن غازی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی لیبیا میں ایٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کو قتل کر دیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔