پنجاب اسکواش کمپلیکس کورونا کے باعث بند کردیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 29 اکتوبر 2020
ابتدائی مرحلےمیں 4 نومبر تک اسکواش کمپلیکس کو بند کیاگیاہے فوٹوفائل

ابتدائی مرحلےمیں 4 نومبر تک اسکواش کمپلیکس کو بند کیاگیاہے فوٹوفائل

لاہور: اسکواش عہدیدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پنجاب اسکواش کمپلیکس کو بند کردیا گیا۔

ابتدائی مرحلےمیں 4 نومبر تک اسکواش کمپلیکس کو بند کیاگیاہے۔ سیکرٹری پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن شیراز سلیم کمپلیکس نے وینو بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے باعث اسکواش کورٹس کو بند کردیاہے۔

پنجاب اسکواش کمپلیکس میں  کھیل کی کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔ ایک عہدیدار کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے باعث کمپلیکس کی فوری بندش کا فیصلہ کیاگیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔