بجلی کی قیمت میں اضافہ وزیراعظم نواز شریف کے لئے آسان فیصلہ نہ تھا،خرم دستگیر

ویب ڈیسک  اتوار 22 دسمبر 2013
بھارت سے سستا کپڑا آنے سے ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے، خرم دستگیر۔ فوٹو: فائل

بھارت سے سستا کپڑا آنے سے ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے، خرم دستگیر۔ فوٹو: فائل

گوجرانوالہ: وزیر مملکت برائے تجارت و ٹیکسٹائل خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ وزیر اعظم پاکستان کے لیے آسان فیصلہ نہ تھا تاہم ملک کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے ضروری تھا۔

گوجرانوالہ میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سابق حکومت صنعتی ترقی اور معیشت بارے سنجیدہ نہ تھی، ان کا مقصد نوٹ کمانا تھا، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 5 سالوں میں پنجاب نے جو ترقی کی ہے وہ 50 سال میں نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ وزیر اعظم پاکستان کے لیے آسان فیصلہ نہ تھا لیکن ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے سخت فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ بھارت سے سستا کپڑا آنے سے ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے، اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں جلد ہی ٹیکسٹائل سے متعلق ریسرچ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔