حکومت کا مینوئل ویزا پر مکمل پابندی کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 29 اکتوبر 2020
 یکم جنوری 2021 سے ویزوں کیلئے مینوئل درخواست منظور نہیں کی جائیگی، وزارت داخلہ۔  فوٹو:فائل

یکم جنوری 2021 سے ویزوں کیلئے مینوئل درخواست منظور نہیں کی جائیگی، وزارت داخلہ۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: حکومت نے 2021 سے مینوئل ویزا پر مکمل پابندی کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ نے تحریری جواب جمع کرایا جس میں بتایا گیا ہے کہ  وزارت داخلہ نے 2021 سے مینوئل ویزا پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری 2021 سےویزوں کا آن لائن نظام ترتیب دیاجائے گا، جب کہ یکم جنوری 2021 سے ویزوں کے لئے مینوئل درخواست منظور نہیں کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔