- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 113 رنز سے شکست دے دی
شارجہ: تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 113 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔
شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کا پاکستان نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 326 رنز بنائے۔ 327 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 213 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے عمر گل نے 19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی اور قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ میزبان سری لنکا کی جانب سے تلکارتنے دلشان نے 59 رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں انجیلو میتھیوز 44 اور دنیش چندیمل 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قبل ازیں پاکستان کی جانب محمد حفیظ نے بغیرآؤٹ ہوئے 140 رنز بنائے جب کہ احمد شہزاد 81 اور کپتان مصباح الحق 26 گیندوں پر 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ تیسرے میچ کے لئے قومی ٹیم میں سہیل تنویر کی جگہ عمر گل کو شامل کیا گیا ہے۔ ٹاس کے بعد مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے تاہم فیلڈنگ اور بالنگ میں بہتری کی گنجائش ہے، بالنگ کو مضبوط بنانے کے لئے ٹیم میں عمر گل شامل کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 میچوں کی سیریز میں اب پاکستان کو 1-2 ایک سے برتری حاصل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔