لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک  جمعرات 29 اکتوبر 2020
خشک موسم اور آلودگی کے باعث شہر میں نزلہ، زکام اور کھانسی کا مرض عام ہورہا ہے(فوٹو، فائل)

خشک موسم اور آلودگی کے باعث شہر میں نزلہ، زکام اور کھانسی کا مرض عام ہورہا ہے(فوٹو، فائل)

 لاہور: پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ گردوغبار اور آلودگی سے ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔

موسمی تبدیلی اور فضائی آلودی میں خطر ناک اضافے کے باعث شہریوں میں نزلہ زکام کھانسی اور آنکھوں کی جلن کی بیماری عام ہو رہی ہے۔ شہر میں آلودگی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ڈیزاسٹرمینجمنٹ اور تحفظ ماحول کے شعبوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

آلودگی اور دیگر عوامل کے اعتبار سے ہوا کے معیار کا تعین کرنےو الے بین الاقوامی اداروں کے مطابق جمعرات کو لاہور میں ہوا کے معیار کو ’’مضر‘‘ حد تک خراب بتایا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر کے علاقہ میں ہلکی بارش کے امکان ہے تاہملاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقے خشک رہیں گے۔لاہور میں زیادہ سے زیادہ 32 اور کم سے کم 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔