مجھے آج بھی فواد خان پسند ہیں، ایمن خان

ویب ڈیسک  جمعرات 29 اکتوبر 2020
ایمن خان نے انسٹا گرام پر شیئر کردہ ویڈیوز میں مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے ہیں۔ فوٹو: فائل

ایمن خان نے انسٹا گرام پر شیئر کردہ ویڈیوز میں مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے ہیں۔ فوٹو: فائل

 کراچی: اداکارہ ایمن خان کا کہنا ہے کہ مجھے آج بھی اداکار فواد خان پسند ہیں۔

ڈرامہ اداکارہ ایمن خان نے انسٹا گرام پر ویڈیوز شیئر کیں جس میں انہوں نے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔ ان سے ایک سوال پوچھا گیا کہ کسی بھی مشہور اداکار یا اداکارہ کا پہلا تاثر بتائیں جس پر ایمن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی اقرا عزیز سے ملتی ہوں اُن کا ملنے کا انداز مجھے بہت اچھا لگتا ہے کیوں کہ وہ جب بھی ملتی ہیں چیختی ہوئی ملتی ہیں۔

ایمن خان سے دوسرا سوال پوچھا گیا کہ شوبز انڈسٹری میں کون سی ایسی مشہور شخصیت ہیں جو انہیں پہلی ہی نظر میں بھاگئی تھیں۔ اس سوال کے جواب پر اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ فواد خان ہی ہیں جوکہ مجھے آج بھی بہت پسند ہیں۔

ایمن خان سے یہ بھی پوچھا کہ آپ کے ساتھ کام کرنے والا کوئی اداکار یا اداکارہ جس نے آپ کو بہت تنگ کیا ہو۔ اداکارہ نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے اپنے شوہر منیب کا نام لیا اور کہا کہ منیب بٹ نے مجھے ڈرامہ ’’باندی‘‘ میں بہت تنگ کیا تھا، میرے خیال میں لڑکے ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔