- اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گئی
- پی اسی ایل 9 فائنل؛ امریکی قونصل جنرل کی گاڑی کو نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے پر حادثہ
- کچلاک میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا
- بھارت سے چیمپئنز ٹرافی پر مثبت تاثر سامنے آیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- آئی ایم ایف کو سیاست کےلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، فیصل واوڈا
- چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلیے ’انٹرنیشنل وومن آف کریج‘ ایوارڈ
- پاکستان اور آئی ایم ایف میں کچھ چیزوں پر اتفاق نہ ہوسکا، مذاکرات میں ایک دن توسیع
- پاور سیکٹر کا گردشی قرض تین ہزار ارب سے تجاوز کرگیا
- موٹر سائیکل چوری میں ملوث 12 سے 17 سالہ چار لڑکے گرفتار
- جوگنگ کے سبب لوگوں کا مزاج مزید غصیلا ہوسکتا ہے، تحقیق
- متنازع بیان دینے پر شیر افضل مروت کی کور کمیٹی سے معذرت
- امریکی سفیر کی صدر مملکت اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں
- پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ سے جلسے کی اجازت مانگ لی
- کراچی میں منگل کو موسم گرم، بدھ کو صاف و جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی
- انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا
- دنیا کے انتہائی سرد ترین خطے میں انوکھی ملازمت کی پیشکش
- سورج گرہن کے دوران جانوروں کا طرزِ عمل مختلف کیوں ہوتا ہے؟
- پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، دفتر خارجہ
- رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی؛ سعودی حکومت نے نئی ہدایات جاری کردیں
- گستاخی کے شبے پر ٹیچر کا قتل: دو خواتین کو سزائے موت، ایک کو عمر قید
نوجوان کے اغوا اور قتل کا معما حل، جگری دوست ہی قاتل نکلا
لاہور: سولہ سالہ نوجوان عمر کے اغوا اور قتل کا معما حل ہوگیا اور مقتول کا جگری دوست ہی اس کا قاتل نکلا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن عبدالوہاب کے مطابق ملزم علی شان نے اپنے دوست عمر کو بےدردی سے قتل کرکے اغواء کا ڈرامہ رچایا۔ 19سالہ ملزم علی شان والدہ سے ملنے کے بہانے مقتول عمر کو اپنے ساتھ مانگا منڈی لے گیا۔ ملزم علی شان نے راستے میں اپنے دوست عمر کے سر میں اینٹیں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔
ملزم اپنے دوست کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش روہی نالہ کے پاس جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گیا۔ ملزم علی شان نے ذاتی رنجش کی بناء پر اپنے دوست مقتول عمرکو قتل کر دیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر مقتول عمر کی نعش برآمد کر لی گئی ہے۔
ایس پی کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن وحدت کالونی محمد عرفان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔گرفتارملزم علی شان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے اور کہا کہ ملزم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔