پاکستان تحریک انصاف نے مہنگائی اور امریکی غلامی کیخلاف 'جہاد' کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 22 دسمبر 2013
اکستان تحریک انصاف کی مہنگائی کے خلاف سونامی 6 جنوری کو سندھ اور 24 جنوری کو راولپنڈی میں ہو گی، عمران خان۔ فوٹو؛ @Iam_Yousafzai/Twitter

اکستان تحریک انصاف کی مہنگائی کے خلاف سونامی 6 جنوری کو سندھ اور 24 جنوری کو راولپنڈی میں ہو گی، عمران خان۔ فوٹو؛ @Iam_Yousafzai/Twitter

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے ڈالر باہر کے بینکوں میں پڑے ہیں وہ لوگ کبھی بھی امریکا سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتے۔

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ دور حکومت میں ہر مہینے 500 ارب روپے کےنوٹ چھاپے اور موجودہ حکومت صرف 4 ماہ کے عرصے میں 850 ارب روپے کے نوٹ چھاپ چکی ہے جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نئے نوٹ نہیں چھاپیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نادرا کے ریکارڈ کے مطابق تقریبا 30 ہزار افراد ٹیکس نا دہندہ ہیں، جب امیر لوگ ٹیکس نہیں دیں گے تو ٹیکس کا سارا وجھ غریبوں پر بڑھے گا اور مہنگائی میں اضافہ ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن نہیں و گا توسرمایہ کاری نہیں ہو گی، آج کرکٹ ٹیمیں پاکستان نہیں آتیں تو سرمایہ کار کیسے آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک کی 90 فیصد عوام کہ رہی ہے کہ مہنگائی نے ان اک جینا دو بھر کر دیا ہے، گورنر ہاؤس میں صرف ایک آدمی کے لئے 1700 ملازمین رکھے گئے ہیں جس کا پیسہ عوام سے لیا جا رہا ہے، حضرت علیؓ کا قول ہے کہ کفر کا نظام تو چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نظام نہیں چل سکتا، پاکستان تحریک انصاف کی مہنگائی کے خلاف سونامی 6 جنوری کو سندھ اور 24 جنوری کو راولپنڈی میں ہو گی، عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا میں احتساب کا ایسا نظام لا رہے ہیں جو وزیراعلیٰ کو بھی نہیں چھوڑے گا، یہ کیسا احتساب ہے کہ احتساب کرنے والا خود انصاف مانگ رہا ہے، اگر ہمارا کوئی وزیر کرپشن میں ملوث ہوا تو اسے خود اٹھا کر باہر پھینک دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین کا کہنا تھا کہ ہم امریکا سے جنگ نہیں چاہتے مگر جب امریکا ڈرون حملے کرتا ہے تو اس کے نتیجے میں معصوم لوگ مارے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی بڑھتی ہے اور ہمارے ہی لوگوں پر حملے ہوتے ہیں، ہم نے خیبر پختون خوا میں نیٹو سپلائی صوبے میں امن قائم کرنے کے لئے کی ہے، نواز شریف نے بھی انتخابات میں ڈرون گرانے کے وعدے پر لوگوں سے ووٹ لئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔