- سوئی ناردرن کی گیس قیمتوں میں اضافے پر وضاحت
- کراچی؛ اورنج اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
- قادیانی شہری ضمانت کیس؛ علماء سے 2 ہفتے میں تحریری رائے طلب
- سویلین ٹرائلز؛ سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت
- ایف بی آر سے کرپشن کے خاتمے کیلیے خفیہ ایجنسی کو ٹاسک دیدیا گیا
- کاکول ٹریننگ کیمپ؛ اعظم خان 2 کلومیٹر ریس میں مشکلات کا شکار
- اسٹاک ایکسچینج؛ 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- بجلی ایک ماہ کیلیے 5روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
- کھلاڑیوں کی ادائیگیوں کا معاملہ؛ بورڈ نے فیکا کے الزامات کو مسترد کردیا
- پی ٹی آئی (پی) کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن حکام فوری ہائیکورٹ طلب
- حساس ادارے کے دفترکے گیٹ پرحملہ، پی ٹی آئی کارکنان دوبارہ زیرحراست
- اُم المومنین سیّدہ عائشہؓ کے فضائل و محاسن
- معرکۂ بدر میں نوجوانوں کا کردار
- غزوۂ بدر یوم ُالفرقان
- ملکہ ٔ کاشانۂ نبوتؐ
- آئی پی ایل2024؛ ممبئی انڈینز، سن رائزرز حیدرآباد کے میچ میں ریکارڈز کی برسات
- عورت ہی مجرم کیوں؟
- باریک سوئیوں سے بنی وائرس کش سطح تیار
- انسانوں نے جانوروں کو وائرس سے زیادہ متاثر کیا ہے، تحقیق
- خطرناک قیدی عورت کا بھیس بدل کر جیل سے فرار ہونے میں کامیاب
بیٹے نے ’’کرائم پیٹرول‘‘دیکھ کر باپ کو قتل کیا اور ثبوت مٹادیے
لکھنؤ: بھارت میں 17 سالہ بیٹے نے باپ کو قتل کرکے ٹی وی سیریل میں دکھائے گئے طریقوں کی مدد سے واردات کے ثبوت مٹادیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اُتر پردیش کے شہر متھرا میں ہول ناک واقعہ پیش آیا۔ حکام کے مطابق منوج مشرا نامی شہری کے لاپتا ہونے کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ اس کا اپنا بیٹا ہی اس کا قاتل ہے جس نے اعتراف کیا کہ ڈانٹ پھٹکار سے تنگ آکر اس نے اپنے باپ کو جان سے مارنے کا منصوبہ بنایا۔
گرفتاری کے بعد جب 17 سالہ نوجوان کا موبائل تحویل میں لیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ جرائم کے بارے میں بھارت کی معروف سیریز ’’کرائم پیٹرول‘‘ سو بار سے زیادہ مرتبہ دیکھ چکا تھا اور اسی کی مدد سے اس نے اپنے باپ کے قتل کا منصوبہ تیار کیا اور جرم کے نشان مٹانے کی کوشش کی۔
دو مئی کو منوج نے اپنے بیٹے کو کسی بات پر ڈانٹا اور مارا۔ رات کو ناخلف بیٹے نے باپ کے سر پر لوہے کی سلاخ سے وار کیا اور جب وہ بے ہوش ہوکر گرگیا تو اس کپڑے سے باندھ دیا۔ پھر اسی رات اپنی ماں کی مدد سے باپ کے اسکوٹر پر اس کی لاش ڈال کر پانچ کلو میٹر دور پہنچایا۔ اس کے بعد لاش پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔
3 مئی کو پولیس کو جھلسی ہوئی لاش کی باقیات ملیں جب کہ اس وقت تک تھانے میں کسی کے لاپتا ہونے کی شکایت بھی درج نہیں کروائی گئی تھی۔ تاہم دوسری جانب منوج کے دفتر والے بارہا اس کے اہل خانہ سے اس کے بارے میں معلوم کرچکے تھے اور انہی کے دباؤ میں آکر منوج کے گھر والوں کو تھانے میں رپورٹ کروانا پڑی۔
ایس پی متھرا کے مطابق پولیس نے رپورٹ درج ہونے سے قبل ملنے والی لاوارث لاش دکھائی تو منوج کے ساتھ کام کرنے والوں نے اس کے چشمے کی مدد سے اُسے شناخت کرلیا۔ اس کے بعد تحقیقات شروع ہوئیں تاہم جب بھی منوج کے بیٹے کو تحقیقات کے لیے فون کیا جاتا تو وہ تھانے آنے سے جھجھکتا تھا اور بار بار پولیس والوں سے پوچھتا تھا کہ وہ کس دفعہ کے تحت اس سے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔
جب پولیس کے تحقیق کاروں نے اس کے موبائل فون کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ ’کرائم پیٹرول‘ کی اقساط سو بار دیکھ چکا ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے اعترافِ جرم کرلیا۔ پولیس نے 17 سالہ ملزم، اس کی 39 سالہ ماں کو گرفتار کرلیا اور 11 سالہ بہن کو دادا دادی کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔