نئے سعوی ریال پر دنیا کا نقشہ، کشمیر کو انڈیا کا حصہ نہ دکھانے پر بھارت بلبلا اٹھا

ویب ڈیسک  جمعـء 30 اکتوبر 2020
بھارت کی 21 نومبر کو سعودی عرب میں ہونے والی جی ٹوئنٹی اجلاس کے بائیکاٹ کی بھی دھمکی (فوٹو : نیوز ایجنسی)

بھارت کی 21 نومبر کو سعودی عرب میں ہونے والی جی ٹوئنٹی اجلاس کے بائیکاٹ کی بھی دھمکی (فوٹو : نیوز ایجنسی)

نئی دہلی: سعودی عرب کے نئے کرنسی نوٹ پر دنیا کے نقشے میں کشمیر کو انڈیا میں شامل نہ کرنے پر بھارت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے جی 20 ممالک کی سربراہی کی یادگار کے طور 20 ریال کا نیا نوٹ جاری کیا ہے۔ اس نوٹ پر شاہ سلمان کی تصویر اور جی ٹوئنٹی کے نشان کے ساتھ دنیا کا نقشہ بھی شایع کیا گیا ہے۔ نئے نوٹ پر شائع کیے گئے نقشے میں کشمیر کو بھارت میں شامل نہیں دکھایا گیا۔

یہ نوٹ سامنے آںے کے بعد سے بھارتی شہریوں اور رہنماؤں ںے شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارتی اخبار میں شایع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے ریال پر شایع ہونے والے نقشے میں تبدیلی نہ ہونے تک 21 اور 22 نومبر کو سعودی عرب میں ہونے والی جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق کرنسی نوٹ نقشے میں ہونے والے اس غیر واضح تبدیلی پر بھارت اس وقت واویلا کررہا ہے جب اس کے سعودی عرب سے تعلقات قدرے خوشگوار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔