- حکومت کا پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس میں جانبداری نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان
- وزیراعظم کا براڈ شیٹ کیس عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
- افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 8 اہلکار ہلاک
- سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے دہشت گرد حملے میں بچوں سمیت 3 زخمی
- جو کوئی نہیں کرسکتا وہی تو چیمپئن کرتا ہے
- سندھ حکومت کے بروقت گندم ریلیز نہ کرنے کے باعث آٹا مہنگا ہوا، حماد اظہر
- کراچی سے شام داعش کو بٹ کوائن سے فنڈنگ ہوتی ہے، گرفتار طالبعلم کا انکشاف
- فواد چوہدری، علی زیدی اور عامر لیاقت سمیت 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- پیپلزپارٹی کا نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان
- پاکستان کے خلاف سیریزدلچسپ اورسخت مقابلے ہوں گے، جنوبی افریقی کپتان
- کراچی میں ایک بار پھر شدید سردی کی پیشگوئی
- ارنب گوسوامی اسکینڈل نے بھارت میں تہلکہ مچادیا
- راولپنڈی کے تاجر کو افغانستان سے بھتے کی دھمکی
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
- خضدار کے واحد اسپتال کا درد بھرا احوال
- ماضی کی ڈیلز اور این آر او کا خمیازہ عوام کو بھرنا پڑ رہا ہے، شہزاداکبر
- سری لنکا ٹیم حملے میں زخمی ہونے والے احسن رضا کا بطور ٹیسٹ امپائر ڈیبیو
- منشیات فروشوں نے پولیس ٹیم پر گاڑی چڑھا دی، اہلکار شہید
- محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
مذاکرات کے حق میں نہیں،الیکشن کرائے جائیں، فضل الرحمن

ہمارے جلسے چلتے رہیں گے،اسٹیبلشمنٹ آئینی حدود میں رہ کر کام کرے، صدر پی ڈی ایم۔ فوٹو: فائل
ملتان: پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نہ مذاکرات کرتے ہیں اورنہ اس کے حق میں ہیں جب کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ نئے انتخابات کرائے جائیں۔
پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم نہ مذاکرات کرتے ہیں اورنہ اس کے حق میں ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ نئے انتخابات کرائے جائیں، ہمارے جلسے چلتے رہیں گے، سیکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی ذمے داری ہے اگر وہ سیکیورٹی نہیں فراہم کر سکتی تو ھم اپنی سیکیورٹی کا انتظام خود کر لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اقتدارمیں آنے سے پہلے اسٹیبلشمنٹ کی سیاسی مداخلت کیخلاف عمران خان جوباتیں کیا کرتے تھے، ہم بھی وہی بات کررہے ہیں،افواج پاکستان کے جوان اور سیکورٹی ادارے ہمارے لیے انتہائی قابل احترام اور ناگزیرہیں لیکن اسٹیبلشمنٹ کو چاہیئے کہ وہ آئینی حدود میں رہ کر کام کرے، انہوں نے مزید کہا کہ گستاخانہ خاکوں پر امت مسلمہ کو فرانس کا مکمل معاشی بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔