BISP میں جعلسازی، 4 سرکاری افسران کی بیگمات کو سزائیں

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 30 اکتوبر 2020
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی کارڈ بنوا کر رقم وصول کی گئی تھی۔
 فوٹو: فائل

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی کارڈ بنوا کر رقم وصول کی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

حیدرآباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بد عنوانی پر مزید 4 سرکاری افسران کی بیگمات کو جرم ثابت ہوجانے پر سزائیں سنا دی گئیں۔

سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 9 کی عدالت نے ایف آئی اے کے تحت درج سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور فراڈ کے کیس میں نامزد مسماۃ شکیلہ میر جت کو جرم ثابت ہوجانے پر تا برخاست عدالت قید اور 8 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ ملزمہ کے خلاف 3ستمبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اسی عدالت نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور فراڈ کیس میں نامزد مسماۃ نورجہاں کو بھی جرم ثابت ہوجانے پر تابرخاست عدالت قید اور8 ہزار روپے جرمانے کا حکم دیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔