سندھ پولیس کے ملازمین کو ریڈیو فریکوئنسی شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 30 اکتوبر 2020
ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے تمام ایڈیشنل آئی جیز ، ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز اور اے آئی جی پی کو خط ارسال۔ فوٹو:فائل

ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے تمام ایڈیشنل آئی جیز ، ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز اور اے آئی جی پی کو خط ارسال۔ فوٹو:فائل

کراچی: آئی جی سندھ مشتاق مہر کی ہدایت پر سندھ پولیس کے ملازمین کو اب نئے ریڈیو فریکوئنسی شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے تمام ایڈیشنل آئی جیز ، ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز اور اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس (اے آئی جی پی) کو خط ارسال کیا ہے کہ نئے کارڈ بنوانے کیلیے بغیر کیپ کے سفید بیک گراؤنڈ کی پاسپورٹ سائز تازہ تصویر ، شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ، تنخواہ کی سلپ ، گریڈ 17 کے افسر سے درخواست کی تصدیق (درخواست فارم سندھ پولیس ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں) درخواست فارم لازمی طور پر ایچ آر ایم آئی ایس انچارج سے تصدیق شدہ ہوں۔

درخواست فارم کے ساتھ نیشنل بینک میں جمع کرائی گئی 250 روپے فیس کی رسید بھی جمع کرائی جائے، جاری کیے گئے پرانے پولیس سروس کارڈ جلد منسوخ کردیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔