فلپائن میں طوفان نے تباہی مچادی، ہلاکتیں 22 ہوگئیں

ویب ڈیسک  جمعـء 30 اکتوبر 2020
7 لاکھ سے زائد افراد بے گھر اور 5 افراد لاپتہ ہیں، فوٹو : فائل

7 لاکھ سے زائد افراد بے گھر اور 5 افراد لاپتہ ہیں، فوٹو : فائل

منیلا: فلپائن میں طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعدد 22 ہوگئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں طوفان اور بارشوں سے کئی جزیروں میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔ طوفان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی جب کہ 39 زخمی ہیں اور 5 افراد لاپتہ ہیں۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، سب سے زیادہ نقصان دیہاتوں کو پہنچا جہاں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور 7 لاکھ سے زائد افراد کو گھر بار چھوڑ کر ریلیف کیمپوں میں پناہ لینا پڑی ہے۔

مرکزی شاہراہیں زیر آب آنے کی وجہ سے دیہاتوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ہیلی کاپٹرز اور فوج کو طلب کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔