سرور کائناتﷺ کی ولادت پوری انسانیت کیلئے باعث سعادت ہے، وزیراعلیٰ

ویب ڈیسک  جمعـء 30 اکتوبر 2020
آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ تمام بنی نوع انسان کے لئے مشعل راہ ہے، محمود خان ۔ فوٹو : فائل

آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ تمام بنی نوع انسان کے لئے مشعل راہ ہے، محمود خان ۔ فوٹو : فائل

 پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے کہا ہے کہ سرور کائناتﷺ کی ولادت پوری انسانیت کیلئے باعث سعادت ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ خاتم النبیین کی ولادت نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری انسانیت کے لئے باعث سعادت ہے۔

محمود خان نے کہا کہ آپ ﷺ کی محبت ایمان کا بنیادی تقاضہ ہے اور آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ تمام بنی نوع انسان کے لئے مشعل راہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کی پوری قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد بھی دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔