بنگلا دیش میں ہونے والا جونیئر ہاکی ایشیاء کپ 2021 غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

میاں اصغر سلیمی  جمعـء 30 اکتوبر 2020
جونیئر ہاکی ایشیاء کپ 2021 کویڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کیا گیا

جونیئر ہاکی ایشیاء کپ 2021 کویڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کیا گیا

بنگلا دیش میں ہونے والا جونیئر ہاکی ایشیاء کپ 2021 غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیئن ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جنوری 2021 کے ماہ میں ڈھاکہ میں ہونے والا جونیئر ہاکی ایشیاء کپ 2021 کویڈ 19 کی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کردیا۔ اس حوالے سے ایشیئن ہاکی فیڈریشن کے سی ای او طیب اکرام اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل طیب اکرام کے درمیان تفصیلی بات ہوئی۔

پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل نے سی ای او اے ایچ ایف کو جونیئر ہاکی ایشیاء کپ 21 میں شرکت کیلِئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی تیاریوں کے حوالے سے بھی بتایا. انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ملک بھر میں جونیئر کھلاڑیوں کو ایبٹ آباد میں پاک آرمی کے بہترین ٹرینر کی زیر نگرانی فٹنس کیمپ کا اہتمام کیا جس کے بہترین نتائج سامنے آئیں ہیں۔

بد قسمتی سے کویڈ 19 کی وجہ سے دنیا بھر میں جہاں دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں ہیں وہیں ہاکی کھیل بھی متاثر ہوا یے. ہم انشاء اللہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے جونیئر ہاکی ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے سرگرمیاں جاری رکھیں گے.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔