ووٹ کی عزت سے ہی نظام مصطفیٰؐ رائج ہوسکتا ہے، کیپٹن (ر) صفدر

ویب ڈیسک  جمعـء 30 اکتوبر 2020
جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے باہر ہم پر فائرنگ کرائی، حکومت کا وقت تھوڑا رہ گیا ہے، رہنما (ن) لیگ (فوٹو: فائل)

جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے باہر ہم پر فائرنگ کرائی، حکومت کا وقت تھوڑا رہ گیا ہے، رہنما (ن) لیگ (فوٹو: فائل)

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دینا ضروری ہے، ہمارا یزیدیت سے مقابلہ ہورہا ہے، ووٹ کی عزت سے نظام مصطفیٰ کا نظام رائج ہوسکے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر کپٹین (ر) صفدر کی اچھرہ مدنی فوڈ سٹریٹ میں آمد ہوئی جہاں انہیں دستار اور شیروانی پہنائی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صفدر اعوان نے کہا کہ جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے باہر ہم پر فائرنگ کرائی، حکومت کا وقت تھوڑا رہ گیا ہے، ووٹ کو عزت دینا ضروری ہے، ہمارا یزیدیت سے مقابلہ ہورہا ہے، ووٹ کی عزت سے نظام مصطفیٰ کا نظام رائج ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ مادر ملت کا الیکشن چوری ہوا، اسی طرح 2018ء میں الیکشن چوری ہونے پر بابائے قوم سے شکایت کے لیے مزار قائد پر گیا لیکن حکمرانوں کو پسند نہیں آیا، آج کے دن وزیراعظم کا نام بھی نہیں لینا چاہتا، ان کے دن تھوڑے رہ گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔