راولپنڈی میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 30 اکتوبر 2020
مسافر وین کو حادثہ پیش آیا، جاں بحق افراد میں بچے اور خاتون بھی شامل، تعلق ایک ہی خاندان سے ہے (فوٹو : ایکسپریس)

مسافر وین کو حادثہ پیش آیا، جاں بحق افراد میں بچے اور خاتون بھی شامل، تعلق ایک ہی خاندان سے ہے (فوٹو : ایکسپریس)

راولپنڈی میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایک خاندان کے 18 افراد کوٹلی ستیاں سے راولپنڈی شادی میں شرکت کے لیے جارہے تھے، کرور روڈ پر چلتی ویگن کا اچانک پھٹ گیا جس سے ویگن پتھریلی دیوار سے ٹکرا گئی نتیجے میں حادثہ ہوگیا جس میں  5 افراد جاں بحق اور 9 شدید زخمی ہوگے۔

Rawalpindi traffic accident, five dies 2

پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے حادثے کا شکار ہونے والی مسافر ویگن کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ شدید زخمیوں کو کوٹلی ستیاں سے راولپنڈی بے نظیر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔