- فواد نے امیدوں کا اجڑا چمن پھر آباد کر دیا
- گورنر سندھ کی کتے کو سرکاری پروٹوکول دینے سے متعلق وضاحت
- امریکا میں بڑی دہشت گردی کاخطرہ، ہائی الرٹ جاری
- گورنرسندھ کی گاڑی میں کتے کی شاہی سواری، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
- بیوی کی بے وفائی کا بدلہ لینے کے لیے شوہر نے 18 خواتین کو قتل کردیا
- بختاور کی شادی کی مزید 3 تقاریب کوحتمی شکل دے دی گئی
- وزیراعظم کے سامنے سندھ حکومت کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے
- اسرائیل میں ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، ایرانی چیف آف اسٹاف
- جاپان کے وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کے نائٹ کلب جانے پر معافی مانگ لی
- سعودی گورنر تبوک تلور کے شکار کیلئے بلوچستان پہنچ گئے
- امریکی فوج کی خاتون اہلکاروں کو بال لمبے کرنے اور بناؤ سنگھار کی اجازت
- حکومت کا یکم فروری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
- امریکی اور روسی صدور کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، تلخی برقرار
- سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
- نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
- اسد درانی بھارتی ایجنسی ’را‘سے رابطوں میں رہے، وزارت دفاع کا عدالت میں مؤقف
- کراچی میں شراب خانہ کھولنے پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری
- کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعظم
- شرم نہیں آتی کسی کا بیٹا غائب ہے اور پولیس ایف آئی آر تک درج نہیں کرتی، سندھ ہائیکورٹ
- سارو کنگولی کی طبیعت پھر بگڑ گئی، 48 گھنٹے اہم
مودی حکومت کشمیریوں کا عزم توڑنے میں ناکام ہوگئی، راحیل شریف

مسئلہ کشمیر ہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے، عوام کشمیریوں کے عزم کے معترف ہیں، سابق آرمی چیف و سربراہ اسلامی فوجی اتحاد (فوٹو : اسکرین گریب)
ریاض: عالمی اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے کیونکہ ہم نے کشمیری بھائیوں پر مظالم کو قریب سے دیکھا ہے پاکستانی عوام کشمیریوں کے عزم اور بہادری کی تعریف کرتے ہیں۔
سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا جس سے اسلامی ملٹری اتحاد کے سربراہ و سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہر پاکستانی کے دل کے قریب ہے کیونکہ ہم نے کشمیری بھائیوں پر مظالم کو قریب سے دیکھا ہے، تقسیم ہند کے بعد سے ہی غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ہول ناک خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔
جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کی عظیم جدوجہد میں ہزاروں افراد نے شہادت کو قبول کیا، نریندر مودی کی فاشسٹ اور جابرانہ حکومت غیر انسانی سلوک کے باوجود کشمیریوں کا عزم توڑنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، پاکستانی عوام کشمیریوں کے عزم اور بہادری کو تسلیم اور تعریف کرتے ہیں۔
جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا کہ اگست 2019ء سے ہندوستانی مظالم وحشیانہ حد تک بڑھ گئے، ہندوستان نے غیرقانونی اور یک طرفہ طور پر آرٹیکل 370 اور 35A کو کالعدم قرار دیا تھا، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق معصوم کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت دینا ہوگا۔
عالمی اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو بار بار مختلف بین الاقوامی فورمز میں تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، کشمیر کاز کے لیے حکومت پاکستان اور عوام کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گی، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی اور مظالم کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔