- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 دہشت گرد ہلاک
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
پاکستان پر افغانستان میں طالبان کو استعمال کرنے کا الزام غلط ہے، عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈال کر اسے افغان جنگ کا حصہ بنوایا، پاکستان پر افغانستان میں طالبان کو استعمال کرنے کا الزام غلط ہے، پاکستان افغان امن عمل کی کامیابی میں کردار ادا کرنے پر خوش ہے۔
جرمن جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت ایک فاشسٹ ملک ہے اور نریندر مودی کی حکومت نازیوں سے متاثر ہے، آر ایس ایس ہٹلر کو ہیرو مانتی ہے اور وہ بھارت سے مسلمانوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔
امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈال کر اسے افغان جنگ کا حصہ بنوایا
افغانستان سے متعلق عمران خان نے کہا کہ امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈال کر اسے افغان جنگ کا حصہ بنوایا، پاکستان پر افغانستان میں طالبان کو استعمال کرنے کا الزام غلط ہے، پاکستان افغان امن عمل کی کامیابی میں کردار ادا کرنے پر خوش ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گستاخانہ خاکے آزادی اظہار نہیں بلکہ مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے کی کوشش ہے، وزیراعظم
مجھ میں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں کافی چیزیں مشترک ہیں
عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق سوالات پر کہا کہ پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں جنگجو بھیجنے کا الزام بھی درست نہیں، مجھ میں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں کافی چیزیں مشترک ہیں، ہم چاہتے ہیں امریکا مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے ساتھ یکساں رویہ اپنائے۔
فلسطین کی آزادی تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا
انہوں نے کہا کہ میں نے اقتدار میں آتے ہی یمن میں ثالثی کی پیشکش کی، سعودی عرب اور ایران سے بات کی، کسی کو امن مذاکرات پر مجبور نہیں کرسکتے، فلسطین کی آزادی تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔
پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی مغربی ممالک سے زیادہ ہے
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی مغربی ممالک سے زیادہ ہے، سچی اور حقائق ہر مبنی تنقید کو قبول کیا جائے گا۔
پاکستان وسائل کی کمی نہیں کرپٹ لیڈرشپ کی وجہ سے غریب ہے
ملکی سیاست سے متعلق سوالات پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں، کرپٹ لیڈرشپ کی وجہ سے ملک غریب ہے، پاکستان سے لاکھوں ڈالرز لوٹ کر لندن میں فلیٹس خریدے گئے، حالیہ جلسے اور جلوسوں کے ذریعے اپوزشن مجھے بلیک میل کر کے کرپشن کیسز سے پیچھے ہٹانا چاہتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔