سعید اجمل نے رواں سال 103 وکٹیں لے کر ثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک  پير 23 دسمبر 2013
سعید اجمل مسلسل تین برسوں سےسب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرہیں۔ فوٹو: فائل

سعید اجمل مسلسل تین برسوں سےسب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرہیں۔ فوٹو: فائل

دبئی: جادوگراسپنر سعید اجمل ثقلین مشتاق کا ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڑ توڑنے کے ساتھ ساتھ مسلسل تین برسوں تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے۔ 

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بولر سعید اجمل رواں سال بھی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولربن گئے ہیں۔ انہوں نے 103 وکٹیں حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ اس سے پہلے ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ ثقلین مشتاق کےپاس تھا۔ سعید اجمل مسلسل تین برسوں سےسب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرہیں۔ یہ اعزاز اس سے پہلے کسی بولر کے پاس نہیں تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔