- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
پی ڈی ایم کا بیانیہ ملکی مفاد کے خلاف ہے، شبلی فراز
اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ایف اے ٹی ایف سے لے کر سیاسی اور ملکی مفاد کے خلاف ہے، وفاقی وزیر غلام سرور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جلد پی ڈی ایم سے علیحدہ ہوجائے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی ملک کی معیشت خراب تھی، ہم دیوالیہ ہونے کے قریب تھے، ملک پرقرضوں کا انبار تھا، وزیراعظم نے معیشت کو استحکام دیا ، وزیراعظم نے دوست ممالک کےساتھ مل کر ملک کودیوالیہ سے بچایا، اگر ہم ڈیفالٹ ہوجاتے تو ملک کی کرنسی بہت حد تک گرجاتی، ہم نے اپنی برآمدات کو بڑھایا، ہمارے ایکسپورٹ سیکٹر کی خطے کے ممالک سے بہترحالت رہی ، اسٹاک مارکیٹ بڑھی،ایک ایسی حکمت عملی بنائی جس سے روزگار بھی پیدا ہو سکے۔ پاکستان میں اس وقت ایک ہائبرڈ وار چل رہی ہے، ملک میں ناامیدی پھیلانا اچھی بات نہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ 2016 میں ڈان لیکس سے ملکی عدم استحکام شروع ہوا، یہ عدم استحکام 2017 میں جی ٹی روڈ پر مجھے کیوں نکالا کی صورت میں نظر آیا ، ایاز صادق نے ایسی تقریر کی جس سے پاکستان میں بحث چھڑ گئی ، سپہ سالار کے خلاف جھوٹی باتیں کر کے ملک کو نقصان پہنچایا گیا، ایاز صادق کو کوئی ندامت نہیں ہے، وہ نہ معافی مانگنا چاہتے ہیں اور نہ ہی انہوں نے تردید کی،اداروں میں ٹکراؤ کی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی ضرورت کے وقت سیاسی بیانیہ بناتی ہے جس کا ملکی ترقی سے کوئی تعلق نہیں، پی ڈی ایم کا بیانیہ ایف اے ٹی ایف سے لے کر سیاسی اور ملکی مفاد کے خلاف ہے، منتخب حکومت کو اکھاڑنے کے لئے انہوں نے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے، ملک کے خلاف باتیں کرنے کی بالکل اجازت نہیں دیں گے، ہماری حکومت سیاسی غنڈہ گردی نہیں ہونے دے گی، ملکی سالمیت کے خلاف باتیں کرنے پرعوام انہیں سزا دیں گے، (ن) لیگ کو مشورہ ہے مسلم لیگ پاکستان بنالیں۔
یہ پڑھیں : پیپلز پارٹی جلد پی ڈی ایم سے علیحدہ ہوجائے گی، غلام سرور خان
دریں اثنا وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) دو حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے اور پی ڈی ایم میں شامل جماعت پیپلز پارٹی بھی ان سے علیحدہ ہوجائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔