امریکی خاتون کی ’پرفیکٹ لائف پارٹنر‘ کی تلاش میں 10 شادیاں

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 اکتوبر 2020
کیسسی کی سب سے طویل عرصے تک والی شادی 8 سال اور کم سے کم والی 6 ماہ چلی، فوٹو: فائل

کیسسی کی سب سے طویل عرصے تک والی شادی 8 سال اور کم سے کم والی 6 ماہ چلی، فوٹو: فائل

 واشنگٹن: امریکا میں ایک خاتون نے بہترین اور پرفیکٹ لائف پارٹنر کی تلاش میں یکے بعد دیگرے 10 شادیاں کیں لیکن اب بھی ان کی مراد بر نہیں آئی اور وہ گیارہویں دلہے کی تلاش میں ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 56 سالہ کیسسی نامی خاتون نے پرفیکٹ لائف پارٹنر پانے کی کوشش میں 10 شادیاں کی ہیں تاہم اب تک انہیں ایسا شریک حیات نہیں مل سکا ہے جس کے بعد وہ گیارہویں شادی کی تیاری کر رہی ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کیسسی کا کہنا تا کہ انہیں نہیں معلوم کہ یہ تلاش کہاں جا کر ختم ہوگئی لیکن وہ تب تک شادیاں کرتی رہیں گی جب تک انہیں ان کے معیار کا پرفیکٹ لائف پارٹنر نہیں مل جاتا۔

کیسسی نے انکشاف کیا کہ دوسری شادی جو صرف 7 سال چل سکی تھی وہ اس لیے ختم کی کیوں کہ شوہر نے ’’ آئی لو یو‘‘ کہنا چھوڑ دیا تھا جب کہ اُن سے میرا ایک بیٹا بھی ہے۔ اسی طرح پہلی شادی بھی  باہمی رضامندی سے 8 سال بعد ختم ہوگئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔