- پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈومیسٹک سیزن میں آسٹریلوی کھلاڑی کی شرکت
- اسپین کے دارالحکومت میں زوردار دھماکا، 2 افراد ہلاک
- کورونا وبا بے قابو ہونے پر نیدرلینڈ میں کرفیو کا نفاذ
- حکومت کی مدارس کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار
- پشاور میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی
- برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم 60 ممالک میں پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت
- گوادر ٹیکس فری زون کے لیے مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی
- روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کو تنزلی کا سامنا
- ٹرمپ نے صدارت کے آخری روز ’اپنوں‘ کو نوازنے کی تاریخ رقم کردی
- صدر جوبائیڈن کی حلف برداری پر دارالحکومت میں ہائی الرٹ، ٹرمپ کا شرکت سے انکار
- جوبائیڈن حکومت نے پاکستان سے تعاون بڑھانے کا عندیہ دے دیا
- پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 3 کا کامیاب تجربہ
- بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل پر ہندو برادری کا انڈین ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ
- دوران پرواز دل کا دورہ پڑنے سے 7 سالہ بچی ہلاک
- دشنام طرازی اور پراپیگنڈے کے باوجود کسی کی دھونس دھاندلی میں نہیں آئیں گے، چیئرمین نیب
- کورونا وبا کے باعث1 ارب 90 کروڑ افراد کو متوازن غذا میسر نہیں، اقوام متحدہ
- چینی بحران پر قابو پانے کیلیے حکومت نے 8 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دے دی
- پی سی بی سے تعلقات ٹھیک ہیں اور بورڈ مجھے سائیڈ لائن نہیں کررہا، حفیظ
- کئی ممالک اپوزیشن کو پیسے دیتے رہے تعلقات کی وجہ سے نام نہیں لے سکتا، وزیر اعظم
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کو (ن) لیگی قیادت کے بیانات پر سخت اعتراض تھا، ذرائع

(ن) لیگ نے منانے کی کوشش کی تاہم وہ نہیں مانے، ذرائع، انہیں نواز شریف کے بیانیے پر اعتراض نہیں جلد منالیں گے، مفتاح اسماعیل (فوٹو : فائل)
کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کو (ن) لیگ کے بیانیے پر اعتراض تھا اور انہوں نے پارٹی کی اعلی قیادت کو چند روز قبل ہی آگاہ کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالقادر بلوچ کو (ن) لیگ کی قیادت کے بیانیہ پر سخت اعتراض ہے، ان کی ناراضی پر میاں نواز شریف نے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ کو بات چیت کا ٹاسک دیا تھا۔ شاہ محمد شاہ نے گزشتہ روز عبدالقادر بلوچ سے کراچی میں ملاقات کی اور انہیں منانے کی بھرپور کوشش کی تاہم عبدالقادر بلوچ نے شاہ محمد شاہ کو کوئی مثبت پیغام نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں : (ن) لیگ میں اندرونی اختلافات؛ لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ منانے میں ناکامی پر شاہ محمد شاہ نے پارٹی کی اعلی قیادت کو آگاہ کردیا۔ عبدالقادر بلوچ کو پارٹی پالیسی، فیصلوں اور پی ڈی ایم جلسے پر بھی اعتراض تھا۔
ادھر (ن) لیگ کے صوبائی جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عبدالقادر بلوچ کو نواز شریف کے بیانیے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ان کی ناراضی بڑی نوعیت کی نہیں جسے جلد دور کرلیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔