وفاقی وزیرعلی زیدی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 31 اکتوبر 2020
وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹوئٹ کے ذریعے کورونا وائرس مثبت آنے کی اطلاع دی ہے(فوٹو، فائل)

وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹوئٹ کے ذریعے کورونا وائرس مثبت آنے کی اطلاع دی ہے(فوٹو، فائل)

 کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں ںے کہا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے یعنی اب مجھے خود قرنطینہ کرنے کے لیے سب سے الگ تھلگ ہونا ہوگا۔

انہوں ںے کہا کہ میں سوشل میڈیا استعمال کرتا رہوں گا اور اس ملک و قوم کو لوٹنے اور نقصان پہنچانے والوں کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔ اللہ تعالی انصاف کے لیے کھڑے ہونے  والوں کو طاقت عطا فرمائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔