امام الحق کے مضحکہ خیز رن آؤٹ کا کرکٹ کی دنیا میں چرچا

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 1 نومبر 2020
اسٹمپس اکھڑنے کے بعد امپائر نے تھوڑا سوچا کہ کس کو آؤٹ قرار دینا چاہیے، بالآخر امام الحق کو پویلین واپس جانا پڑا۔ فوٹو: فائل

اسٹمپس اکھڑنے کے بعد امپائر نے تھوڑا سوچا کہ کس کو آؤٹ قرار دینا چاہیے، بالآخر امام الحق کو پویلین واپس جانا پڑا۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاک زمبابوے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں امام الحق کے مضحکہ خیز رن آؤٹ کا کرکٹ کی دنیا میں بھرپور چرچا جاری ہے۔

اوپنر امام الحق 58رنز بنا چکے تھے،اننگز کے 26ویں اوور میں انھوں نے سکندر رضا کی ایک گیند کو بیک ورڈ پوائنٹ کی جانب کھیل کر ساتھی بیٹسمین کے بجائے فیلڈر پر نظریں جمائے رکھیں،اس دوران حارث سہیل سنگل مکمل کرنے کا ارادہ لیے پاس پہنچ گئے،دونوں بیٹسمین ایک ہی اینڈ کی کریز میں واپس آکر اپنی وکٹ بچانے کی کوشش کررہے تھے۔

اسٹمپس اکھڑنے کے بعد امپائر نے تھوڑا سوچا کہ کس کو آؤٹ قرار دینا چاہیے، بالآخر امام الحق کو پویلین واپس جانا پڑا۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2018میں آسٹریلیا کیخلاف ابوظبی ٹیسٹ کے دوران اظہر علی اور اسد شفیق پچ کے وسط میں بے خبر صلاح مشورے کرتے رہ گئے،نتیجہ رن آؤٹ کی صورت میں نکلا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔