تیل پر توانائی کا انحصار سودمند ثابت نہیں ہوگا، بھارتی ماہر معیشت

این این آئی  پير 23 دسمبر 2013
بھوک وغربت پاک بھارت مشترکہ مسائل،حل کیلیے کوششوں کی ضرورت ہے، سیمینار سے خطاب۔ فوٹو: فائل

بھوک وغربت پاک بھارت مشترکہ مسائل،حل کیلیے کوششوں کی ضرورت ہے، سیمینار سے خطاب۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: بھارتی ماہر معاشیات ڈاکٹر راجیو پشوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی کی صورت حال بنگلا دیش سے بہتر ہے۔

پاکستان ڈھائی ارب یونٹ بجلی استعمال کرتا ہے ٗ بنگلہ دیش ایک ارب یونٹ بجلی استعمال کرتا ہے ٗپیاس، بھوک اور غربت پاکستان اوربھارت کے مشترکہ مسائل ہیں اور ان کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

 photo 4_zps9470e4e4.jpg

اسلام آباد میں پاکستان ادارہ برائے معاشی ترقی ’’پائیڈ‘‘ کے سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھارت کے ساتھ مشترکہ بجلی کے منصوبے پر آمادگی ظاہر کی ہے، عالمی سطح پر تیل کے ذخائر کم ہو رہے ہیں اور قیمتیں بڑھ رہی ہیں، اس لیے تیل پر توانائی کا انحصار سود مند نہیں ہوگا اور سستی بجلی پر توجہ دینا ہوگی۔ ڈاکٹر پیشوری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت متبادل توانائی کے کئی منصوبے شروع کرسکتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھارت کیساتھ مشترکہ بجلی کے منصوبوں میں آمادگی ظاہر کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔