اسٹیٹ بینک نے چینی کی برآمد کیلیے مقررہ مدت میں 28 فروری تک توسیع کردی

بزنس رپورٹر  پير 23 دسمبر 2013
فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست پر کیا، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست پر کیا، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے مجاذ ڈیلرز کو آگاہ کیا ہے کہ حکومت نے چینی کی ایکسپورٹ کے لیے مقررہ مدت میں توسیع کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ایکسچینج پالیسی ڈپارٹمنٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست پر 5لاکھ ٹن چینی کی ایکسپورٹ کے لیے مقررہ مدت 28فروری تک بڑھادی ہے۔

 photo 5_zpsf5b79761.jpg

واضح رہے کہ اس سے قبل 5لاکھ ٹن چینی کی ایکسپورٹ کے لیے 2.5لاکھ ٹن چینی 31اکتوبر تک برآمد کرنے اور باقی 2.5لاکھ ٹن چینی کی ایکسپورٹ یکم نومبر سے ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔