پاکستانی اشیائے خورد و نوش کی برآمدات میں اضافہ

این این آئی  پير 23 دسمبر 2013
برآمدات ایک ارب61 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئیں،گندم، چینی، مصالحہ جات ودیگرکی برآمد میں کمی۔ فوٹو: فائل

برآمدات ایک ارب61 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگئیں،گندم، چینی، مصالحہ جات ودیگرکی برآمد میں کمی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: جولائی سے نومبر تک پاکستانی اشیائے خورد و نوش کی برآمدات میں دو اعشاریہ چھ تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔

برآمداد ایک ارب اکسٹھ کروڑ پچاس لاکھ گیارہ ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔پاکستان بیوروشماریات سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ میں فوڈ گروپ میں چاول کی برآمد میں 17.76فیصد اضافہ ہوا۔

 photo 6_zps7785b44c.jpg

مچھلی میں 15.94، پھلوں میں 39.6، سبزیوں میں 33.19، دالوں میں 186.6، تمباکو میں 28.6اور تیل دار بیج واجناس کی برآمدات میں 101.66فیصد اضافہ ہوا جبکہ گندم، چینی، مصالحہ جات اور دیگر اشیا کی برآمد میں کمی ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔