حکومت کی روزویلٹ ہوٹل سے متعلق پالیسی پرجواب طلب

ویب ڈیسک  پير 2 نومبر 2020
عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی: فوٹو: فائل

عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: عدالت نے حکومت کی روزویلٹ ہوٹل سے متعلق پالیسی پرجواب طلب کرلیا۔

پی آئی اے کے نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی بندش کے خلاف دائردرخواست پرسماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جسٹس عامرفاروق نے استفسارکیا کہ حکومت کی روزویلٹ ہوٹل سے متعلق پالیسی کیا ہے ؟ جس پردرخواست گزارکے وکیل طارق اسد نے کہا کہ نیویارک میں قائم قومی عمارت روزویلٹ ہوٹل کو اپارٹمنٹس اوردفاترمیں تبدیل کیا جارہا ہے، روزویلٹ ہوٹل کی اپنی ایک تاریخی اہمیت ہے، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ بھی روزویلٹ ہوٹل خریدنا چاہتے ہیں۔

عدالت  نے کہا کہ پہلے بھی اس حوالے سے درخواست آئی تھی، حکومت کے بیان کے بعد درخواست نمٹا دی تھی، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل حکومت سے پالیسی سے متعلق ہدایات لے کر آگاہ کریں۔ عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔