نوبیاہتا دُلہن نے گنج پن چھپانے پر شوہر کے خلاف مقدمہ کردیا

شادی کے بعد یہ جان کر شدید صدمہ پہنچا کہ شوہر وگ پہنتا ہے، پہلے علم ہوتا تو رشتے کے لیے ہامی نہ بھرتی، خاتون کا موقف


ویب ڈیسک November 02, 2020
خاتون نے تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا کہ شوہر کے گنج پن کا پتا چلا تو شدید صدمہ پہنچا(فوٹو، فائل)

نوبیاہتا دلہن نے وگ پہن کر گنج پن چھپانے پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ نوبیاہتا دلہن نے نیا نگر تھانے میں اپنے شوہر کے خلاف دھوکا دہی کی شکایت درج کروائی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ ماہ اس کی شادی نجی کمپنی کے ایک 29 سالہ ملزم سے ہوئی ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ شادی کا ایک ماہ گزرنے کے بعد اسے یہ جان کر شدید صدمہ پہنچا کہ اس کا شوہر وگ پہنتا ہے اور اس نے اس نے شادی سے قبل اپنے گنج پن کے بارے میں اسے آگاہ نہیں کیا۔

مقدمہ درج کروانے کے لیے دی گئی درخواست میں خاتون نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر اسے شادی سے قبل معلوم ہوتا کہ یہ شخص گنج پن کا شکار ہے تو وہ کبھی اس شادی کے لیے آمادہ نہیں ہوتی۔

بھارتی اخبار کے مطابق خاتون کے شوہر نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے کوشش شروع کردی ہے تاہم اس سے قبل اسے خود کو پولیس کے حوالے کرنا ہوگا۔ خاتون کی درخواست پر درج کی گئی ایف آئی آر میں فوجداری قانون کی دھوکا دہی اور ہتک عزت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں