ایشیائی ترقیاتی بینک اورپاکستان کے درمیان انسداد کورونا کے لیے معاہدہ طے پاگیا

ویب ڈیسک  منگل 3 نومبر 2020
انسدادِ کورونا کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں، کنٹری ڈائریکٹر: فوٹو: فائل

انسدادِ کورونا کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں، کنٹری ڈائریکٹر: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک اورپاکستان کے درمیان انسداد کورونا کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت نے اے ڈی بی (ایشیائی ترقیاتی بینک) کے ساتھ انسدادِ کورونا کے لئے 20 لاکھ ڈالرکی امداد کا معاہدہ کرلیا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی اموراسلام آباد میں ہوئی۔

سیکرٹری وزارت اقتصادی امورنوراحمد کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی کورونا کے لیے امداد پرشکرگزار ہیں، اے ڈی بی گرانٹ ہیلتھ ورکرزکی تربیت، بائیوسیفٹی اور لیب کے قیام کیلئے استعمال ہوگی۔

کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک  کا کورونا وبا سے متعلق کہنا تھا کہ انسدادِ کورونا کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔