اماراتی وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم کو کورونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگا دیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 3 نومبر 2020
نائب صدر محمد بن راشد المکتوم کو چین کی تیار کردہ ویکسین لگائی گئی، فوٹو : ٹویٹر

نائب صدر محمد بن راشد المکتوم کو چین کی تیار کردہ ویکسین لگائی گئی، فوٹو : ٹویٹر

 دبئی: چین کی دوا ساز کمپنی سینوفارم کی آزمائشی طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین کا ٹیکہ اماراتی نائب صدر اور وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم کو لگادیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی تیار کردہ سینو فارم کی کورونا ویکسین کا ٹیکہ متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم محمد بن راشد المکتوم کو بھی لگایا گیا۔ اس سے قبل آزمائشی طور وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ زید النہیان اور وزیر امور بتائے کابینہ محمد عبداللہ سمیت 50 سے زائد طبی عملے کو لگایا چکا ہے۔

 

چین کی تیار کردہ ویکسین کا دنیا بھر میں ٹرائل آخری مراحل میں ہے اور ویکسین کو تاحال محفوظ اور موثر پایا گیا ہے۔ چینی فوج کو بھی یہ ویکسین لگائی گئی تھی جب کہ متحدہ عرب امارات نے چینی کمپنی سینو فارما سے معاہدے کے تحت ویکسین خریدی ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایک لاکھ 35 ہزار 141 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 497 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور تاحال سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔