فرانس میں نامعلوم افراد کا حملہ، جامع مسجد کی سنگین بے حرمتی

ویب ڈیسک  بدھ 4 نومبر 2020
شمالی فرانس کی ایک مقامی جامع مسجد پر نفرت انگیز حملہ کیا گیا۔(فوٹو، فائل)

شمالی فرانس کی ایک مقامی جامع مسجد پر نفرت انگیز حملہ کیا گیا۔(فوٹو، فائل)

پیرس: شمالی فرانس میں نامعلوم حملہ آور مسجد میں خنزیر کے کٹے ہوئے سر پھینک کر فرار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی فرانس کے شہر کومپیئن میں ترک اسلامک یونین برائے مذہبی امور نے بتایا کہ مقامی جامع مسجد پر ایک نفرت انگیز حملہ ہوا ہے۔ مسجد کی بے حرمتی کرنے والے حملہ آوروں نے خنزیر کے دو کٹے ہوئے سر مسجد کے اندر پھینکے اور فرار ہوگئے۔

فرنچ کونسل آف دی مسلم فیتھ نے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مسجد انتظایہ اور مقامی آبادی سے اظہاری یکجہتی کیا ہے۔

واضح رہے کہ گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کے بعد فرانسیسی صدر کے اسلام اور مسلمان مخالف بیانات کے بعد فرانس میں مسلسل نفرت انگیز حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔