- خاتون ٹیچر کا پلاٹ ہتھیانے والے قبضہ مافیا کیخلاف اینٹی کرپشن پنجاب کی کارروائی
- سابق فوجیوں کو بطور پولیس کانسٹیبل مستقل کرنے کی 100 سے زائد اپیلیں مسترد
- لاہور اور اسلام آباد کے درمیان پی آئی اے کی فضائی سروس 2 سال بعد بحال
- احتساب عدالت کے جج اور خواجہ سلمان رفیق میں دلچسپ مکالمہ
- این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخاب کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
- وزیراعظم کے الزام پر الیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس جاری
- پاک بحریہ کی قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک بینائن اور نائجر کیلئے امداد
- ملک میں ایک روز میں کورونا سے مزید 52 افراد جاں بحق
- مثانے کی سوزش روکنے والی نئی امید افزا ویکسین
- ٹنڈو محمد خان، دوست نے دوست کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- اچّھی عادات کام یابی کا راز
- احترامِ مادر
- تَن درستی ہزار نعمت ہے۔۔۔!
- پی ایس ایل کی پارٹی کس نے اجاڑی؟
- بورڈ کی غیر ذمہ داری کے سبب لیگ ملتوی ہوئی، اونرز حکام پر برس پڑے
- کوئی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں،وسیم نے استعفے کا سوال گول کردیا
- قوم سے خطاب: وہی پرانی کیسٹ
- پی ایس ایل کے التوا کا ذمہ دار زلمی کو قرار دینا درست نہیں، پی سی بی
- پی ایس ایل کی ’’کورونا کہانی‘‘ کا افسوسناک اختتام
- پاکستان میں انٹرنیشنل میچز کو بڑا خطرہ لاحق
امریکا میں مسلح شخص کی فائرنگ میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی

پولیس نے تاحال ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے، فوٹو : فائل
لاس ویگاس: امریکا میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا جب کہ پولیس کی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست نیواڈا میں پولیس کو اطلاع ملی کہ رہائشی عمارت میں ایک مسلح شخص موجود ہے جس نے تین افراد کو نشانہ بنایا ہے۔
پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں 2 لاشیں پڑی تھیں اور 2 افراد شدید زخمی تھے جبکہ ایک مسلح شخص پارکنگ ایریا میں اپنی گاڑی کے اندر موجود تھا۔
یہ خبر پڑھیں : مخالفین انتخابی نتائج تبدیل کرنے کےلیے جعلی ووٹ ڈلوا رہے ہیں‘ ٹرمپ کا الزام
پولیس افسران نے مسلح شخص کو اسلحہ پھینکنے اورگرفتاری دینے کو کہا تاہم حملہ آور بحث و تکرار کرنے لگا جس کے دوران پولیس کی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔
دریں اثنا ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : امریکی انتخابات؛ احتجاجی مظاہروں اورگرفتاریوں کا سلسلہ شروع
پولیس نے تاحال ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظایر نہیں کی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
یاد رہے کہ آج امریکا میں صدارتی الیکشن کے بعد ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس میں صدر ٹرمپ 213 الیکٹرول ووٹ حاصل کرسکے ہیں جب کہ مخالف امیدوار جوبائیڈن کو 238 الیکٹرول ووٹس کے ساتھ برتری حاصل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔