کورونا وائرس نے ایک اور پروفیسر کی جان لے لی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 5 نومبر 2020
ڈاکٹر جمال رضا نے پروفیسر نظام الحسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مغفرت کی دعا کی ۔  فوٹو : فائل

ڈاکٹر جمال رضا نے پروفیسر نظام الحسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مغفرت کی دعا کی ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: کورونا وائرس میں مبتلا چائلڈ ایڈ ایسوسی ایشن کے بانی پروفیسر نظام الحسن انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پروفیسر نظام الحسن چائلڈ ایڈ ایسوسی ایشن کے بانی اور این آئی سی ایچ کے سابق ڈائریکٹر تھے، پروفیسر نظام الحسن گزشتہ کئی روز سے علیل تھے اور اپنے گھر میں ہی رہ رہے تھے، مرحوم کی اہلیہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

پروفیسر نظام الحسن کی نماز جنازہ ڈیفنس فیز 8 میں ادا کی گئی، ان کی آخری رسومات میں ڈاکٹر جمال رضا سمیت دیگر طبی ماہرین بھی شریک ہوئے۔

ڈاکٹر جمال رضا نے پروفیسر نظام الحسن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مغفرت کی دعا کی، چائلڈ ایڈ ایسوسی ایشن کے ممبران اور عملے نے پروفیسر نظام احسن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر نظام الحسن ہمارے ملک کا اہم سرمایہ تھے جس سے ہم محروم ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔