گنگولی اور کوہلی کو فینٹسی لیگ ایپس کی تشہیر پر قانونی نوٹس مل گیا

آئی پی ایل کے آغازسے قبل ہی ان ایپس میں کافی دلچسپی پیدا ہوئی جس میں شائقین سے اپنی الیون منتخب کرنے کوکہا جاتا ہے۔


Sports Desk November 05, 2020
آئی پی ایل کے آغازسے قبل ہی ان ایپس میں کافی دلچسپی پیدا ہوئی جس میں شائقین سے اپنی الیون منتخب کرنے کوکہا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی اور کپتان ویرات کوہلی کو فینٹسی لیگ ایپس کی تشہیر پر ہائیکورٹ سے نوٹس مل گیا۔

مدراس ہائیکورٹ کی جانب سے گنگولی اور کوہلی سمیت کچھ بالی ووڈ اداکاراؤں کو بھی نوٹس جاری کیے گئے جو فینٹسی لیگ ایپس کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

آئی پی ایل کے آغاز سے قبل ہی ان ایپس میں کافی دلچسپی پیدا ہوئی جس میں شائقین سے اپنی الیون منتخب کرنے کو کہا جاتا ہے، بعض ایپس فینٹسی لیگ کی آڑ میں جوا بھی کھلا رہی ہیں۔

مقبول خبریں