- کراچی ایکسپریس کی 7 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 13 افراد زخمی
- جاوید آفریدی کی جانب سے عشائیہ؛ سیمی نے باربی کیو بناکر پارٹی کو یادگار بنا دیا
- یوسف رضا گیلانی اور متحدہ رہنما خالد مقبول کے درمیان ملاقات
- استعمال شدہ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور پرنٹر پر بھاری ڈیوٹی عائد
- سی ٹی ڈی کے پولیس مقابلے میں ایم کیو ایم لندن کا کارندہ ہلاک
- نیب نے سندھ پولیس کے 150 ایس ایچ اوز کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں
- انگوٹھے کے جعلی نشان تیار کرکے فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار
- سونے کی قیمت میں چھٹے دن بھی کمی
- وزیر اعظم کو اعتماد کے ووٹ کے بعد ایک اور بڑے چیلنج کا سامنا
- چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کچلاک جوڈیشل کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- شمالی وزیرستان میں بڑی کارروائی، تین کمانڈروں سمیت 8 دہشت گرد مارے گئے
- ریلوے لائن کے نزدیک ٹک ٹاک بناتے ہوئے ہولناک حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی
- مریم نواز اور کیپٹن صفدر کیخلاف مزار قائد بے حرمتی کیس کی دوبارہ تحقیقات کا حکم
- عمران خان سیاسی شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے، آصف زرداری
- وزیراعظم سے ملاقات کے بعد حفیظ شیخ کا وزارت سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ
- کیپٹل ہل پر حملے کے الزام میں ٹرمپ انتظامیہ کا عہدیدار گرفتار
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے 8 ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا
- رضوان باصلاحیت کھلاڑی ہے اور مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں، سرفراز احمد
- یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر
- حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، مولانا فضل الرحمان
امریکی انتخابات سے متعلق ٹوئٹ پر مہوش حیات پھر تنقید کا نشانہ بن گئیں

ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کوئی بھی جیتے، سوشل میڈیا صارفین
کراچی: اداکارہ مہوش حیات بھی پوری دنیا کی طرح پُر تجسس ہیں کہ 59 واں امریکی صدارتی انتخاب کون جیتے گا اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے مداحوں سے سوال بھی پوچھا ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات پر پوری دنیا کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں اور لوگ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ امریکا کا اگلا صدر کون بنے گا۔ مہوش حیات بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن میں سے کون اگلے چار سال تک وہائٹ ہاؤس کی چابی سنبھالے گا۔
مہوش حیات نے انسٹاگرام پرٹرمپ اور بائیڈن کی صدارتی الیکشن مہم کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا جب امریکا چھینکتا ہے تو پوری دنیا میں ٹھنڈ بڑھ جاتی ہے۔ مہوش حیات نے کہا وہ دوستوں سے یہ جان کر خوفزدہ ہوگئی ہیں کہ امریکا کے بڑے علاقوں میں شہری بدامنی کی توقع کی جارہی ہے۔ ایسا لگتا ہے صرف ہم ہی نہیں جن کی دلچسپ الیکشن پر اجارہ داری ہے۔
مہوش حیات نے اپنے مداحوں سے سوال پوچھا دیکھتے ہیں اگلے چار سالوں کے لئے وہائٹ ہاؤس کی چابی کس کے ہاتھ آتی ہے؟ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوال پوچھا آپ کو کیا لگتا ہے اگلا امریکی صدر کون ہوگا؟
مہوش حیات کے سوال پر ان کے مداحوں نے دلچسپ جوابات دئیے کسی نے کہا جیت جوبائیڈن کی ہوگی تو کسی نے ٹرمپ کا نام لیا۔ زینب نامی خاتون نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک بار پھر امریکی صدارتی الیکشن میں جیت ٹرمپ کی ہی ہوگی کیونکہ وہ امریکا کے نواز شریف ہیں۔ میں امید کرتی ہوں امریکا میں ایک اچھا لیڈر آئے ٹرمپ کی طرح نہیں۔
کچھ لوگوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کوئی بھی جیتے۔ جب کہ ایک صارف نے کہا اپنا میک اپ سنبھالو امریکا سنبھل جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔