راحت فتح علی کی سریلی آواز میں ایک اور نغمہ ’’نشہ‘‘ جاری

شوبز رپورٹر  جمعرات 5 نومبر 2020
نغمہ کو سلمان احمد نے پروڈیوس کیا اور گانے کے بول جاوید علی نے تحریر کیے ہیں (فوٹو : فائل)

نغمہ کو سلمان احمد نے پروڈیوس کیا اور گانے کے بول جاوید علی نے تحریر کیے ہیں (فوٹو : فائل)

 لاہور: سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کا ایک اور شاہکار نغمہ جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے رومانوی نغمے ’’غم عاشقی‘‘ کے چند ماہ بعد اب استاد راحت فتح کی سریلی آواز میں نیا نغمہ ’’نشہ‘‘ جاری کردیا ہے۔

اس گیت کی کمپوزنگ کے دوران موسیقار استاد راحت فتح علی خان نے نئی نسل کی پسند کو مدنظر رکھا، اسے نئے انداز اور منفرد رنگ میں تیار کیا ہے۔ اس گیت کے پروڈیوسر سلمان احمد نے گانے کی ویڈیو دل کش انداز میں بنائی ہے۔ اب یہ گانا ریلیز ہوتے ہی عوام و خواص میں مقبول ہورہا ہے۔ قبل ازیں ’’ نشہ‘‘ کی ایک جھلک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : نامور گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

اس حوالے سے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے گلوکار راحت فتح علی خان نے بتایا کہ سلمان احمد کا پروڈیوس کردہ یہ نغمہ سابقہ گیت ’’غم عاشقی‘‘ کی طرح نوجوان نسل کے دلوں کو ضرور چھوئے گا، اس گانے کے بول جاوید علی نے بہت خوب صورت انداز میں لکھنے ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو وقت ہمیں ملا اس میں ہم نے کئی نئے گیت تخلیق کیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔