- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
اداکارشان کی پاکستانی ڈراموں کی کہانیوں پر تنقید
کراچی: پاکستان شوبزانڈسٹری کے سپر اسٹار اداکار شان شاہد نے پاکستانی ڈراموں میں دکھائی جانے والی کہانیوں اور ان میں بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح پر تنقید کی ہے۔
پاکستان ٹی وی کے معروف مزاحیہ میزبان مصطفیٰ چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی ڈراموں میں دکھائی جانے والی بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کے رجحان پر اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں تنقید کی ہے اور ایک نجی چینل کا نام لیتے ہوئے کہا ’’یا اللہ روز کے 60 ڈراموں میں جس جس لڑکی کو طلاق ہونے والی ہے ان کا گھر بچالے۔ آمین۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: ترک ڈرامے ’’ارطغرل‘‘ کو نشر کرنے پر شان کی پی ٹی وی پر تنقید
مصطفیٰ چوہدری کی اس ٹوئٹ کے جواب میں اداکار شان نے بھی پاکستانی ڈراموں کی کہانیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’’آپ نے صحیح کہا، اب تو ان کو طلاق کا دفتر بھی کھول لینا چاہیئے، اتنی پروموشن کے بعد۔‘‘
Hahaha well said … ab to inko talauq ka dafter bhi kholna chahiye.. itni promotion kai baad …
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) November 4, 2020
مصطفیٰ چوہدری اوراداکار شان کے اس ٹوئٹ پر لوگوں نے بھی پاکستانی ڈراموں میں آج کل دکھائی جانے والی کہانیوں پر تنقید کرتے ہوئے غصے کا اظہار کیا اور کہا موجودہ دور میں اسی قسم کے ڈرامے بن رہے ہیں۔ نازش نامی خاتون موجودہ دور کے ڈراموں سے کافی نالاں نظر آئیں انہوں نے لکھا پاکستانی ڈراموں میں آج کل طلاق، پہلی بیوی کو بتائے بغیر دوسری شادی، بیوی پر ظلم، نند کی بھابھیوں کے ساتھ لڑائیاں ان سب کے علاوہ اور کچھ ہے ہی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی وی کو ’ ارطغرل غازی‘ جیسے ڈرامے بنانے کی ضرورت ہے
واضح رہے کہ اداکار شان نے اس سے قبل پاکستان میں ترکی کے مقبول ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پی ٹی وی پر دکھانے پر تنقید کی تھی۔ بعد ازاں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں بیرون ملک کے ڈرامے نہیں دکھانے چاہیئں بلکہ ہمیں خود ارطغرل جیسے ڈرامے بنانے کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔