الجزائر میں دنیا کی تیسری اور افریقا کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح

ویب ڈیسک  جمعـء 6 نومبر 2020
مسجد میں دس لاکھ کتب پر مشتمل ایک لائبریری بھی ہے، فوٹو: اے ایف پی

مسجد میں دس لاکھ کتب پر مشتمل ایک لائبریری بھی ہے، فوٹو: اے ایف پی

الجیئر: عید میلاد النبی کے پر مسرت موقع پر الجزائر میں جامع الجزائر کا افتتاح کردیا گیا ہے جو دنیا کی تیسری اور افریقا کی سب سے بڑی مسجد ہے۔

عالمی خبر رساں اداے کے مطابق الجیریا (الجزائر) کے دارالحکومت میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کے موقع پر سوا ارب ڈالر کی لاگت سے تیار اور 70 ایکڑ کے رقبے پر پھیلی ہوئی  ’جامع الجزائر‘ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ جہاں ایک وقت میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔

Aljeria mosque hall 5

اس مسجد کی خاص بات 43 منزلہ اور 267 میٹر بلند خوبصورت اور روشن مینار ہے جسے دارالحکومت کے چاروں اطراف سے دیکھا جا سکتا ہے۔ نیلے رنگ کے سنگ مر مر اور خاص قسم کی لکڑی کے امتزاج نے مسجد کے اندورنی حصے کو خوبصورت بنا دیا ہے جب کہ قالین پر دلکش پھولوں کے ڈیزائن نے چار چند لگا دیئے ہیں۔

Aljeria mosque hall 2

علاوہ ازیں مسجد کی دیواروں کو خوش نما خطاطی سے مزین کیا گیا ہے، مسجد میں 10 لاکھ کتابوں پر مشتمل لائبریری، لیکچر ہال، اسلامی تاریخ اور آرٹ پر مشتمل عجائب خانہ،باغ اور فواروں سمیت 12 عمارتیں ہیں۔ مسجد کے لیے پانچ امام اور پانچ موذن ہیں۔

Aljeria mosque hall 3

مسجد کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم عبدالعزیز جراد نماز ادا کی جس میں ملک کے سیاسی و مذہبی رہنما بھی شریک تھے۔ کورونا وبا کے باعث فی الحال مسجد کا ایک ہال کھولا گیا ہے۔ مسجد کی تعمیر کا آغاز 2012 میں صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے کیا تھا۔

Aljeria mosque hall 4

مسجد کی تعمیر سات سال میں 2019 میں مکمل ہوئی تھی تاہم تنازعوں کے باعث افتتاح میں تاخیر ہوئی۔ اس مسجد کو ایک چینی کمپنی نے تعمیر کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔