ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کی ایچی سن کالج لاہورمیں ثقافتی میلے میں شرکت

ویب ڈیسک  پير 23 دسمبر 2013
کالج انتظامیہ کی جانب سے ترک وزیراعظم کو مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا اور بریفنگ بھی دی گئی۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

کالج انتظامیہ کی جانب سے ترک وزیراعظم کو مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا اور بریفنگ بھی دی گئی۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

لاہور: ترک وزیر اعظم طیب اردگان کی لاہور کے ایچی سن کالج میں پاکستان کے ثقافتی میلے میں شرکت کے موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا جب کہ رینجرز کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں سلامی بھی پیش کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترک وزیراعظم طیب اردگان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، گونر پنجاب چوہدری محمد سرور اور دیگر اعلیٰ شخصیات کے ہمراہ ایچی سن کالج پہنچے تو رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے مہمان وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔ ایچی سن کالج پہنچنے پر کالج انتظامیہ کی جانب سے ترک وزیراعظم کو مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا اور بریفنگ بھی دی گئی، کالج انتظامیہ کی جانب سے ترک وزیراعظم کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

ترک وزیراعظم کے ایچی سن کالج آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے فول انتطامات کئے گئے ہیں جس کےباعث مال روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکوں کو ٹریفک کےلئے بند کردیا گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامانا کرنا پڑا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔