- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
حکومت کا شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر ملک کے متعدد شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں جبکہ کراچی، لاہور اور پشاور سمیت حساس شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک روزہ پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق چہلم کے موقع پر کراچی میں صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک، لاہور میں صبح 10 سے رات 11 بجے تک، راولپنڈی میں صبح 9 بجے سے رات 11 تک، کوئٹہ میں صبح 7 سے رات 8 بجے تک، ڈی آئی خان، کوہاٹ اور ہنگو میں صبح 8 سے رات 8 بجے تک، گلگت بلتستان میں صبح 11 سے رات 11 بجے تک جبکہ دیگر 22 شہروں میں موبائل فون سروس جلوسوں کی گزرگاہوں کےعلاقوں میں بند کی جائے گی۔ اس کے علاوہ کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے حساس شہروں میں ایک روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق رات 12 بجے سے شروع ہوچکا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی اے کی جانب سے سیلولر کمپنیوں کو تحریری طور پر ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر حساس شہروں میں صبح 8 بجے سے ماتمی جلوسوں کے اختتام پذیر ہونے تک موبائل فون سروس معطل کردی جائیں تاکہ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے میں مدد مل سکے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کل شہدائے کربلا کا چہلم منایا جائے گا اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سندھ اور پنجاب حکومت نے وزارت داخلہ کو چند روز قبل ہی چہلم کے موقع پر مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کی درخواست کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔