سندھ حکومت نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر 24 گھنٹے کیلئے ڈبل سواری پر پابندی لگادی

ویب ڈیسک  پير 23 دسمبر 2013
موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کا اطلاق صوبے بھر میں ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ۔ فوٹو: فائل فوٹو: فائل

موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کا اطلاق صوبے بھر میں ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ۔ فوٹو: فائل فوٹو: فائل

کراچی: سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور آئندہ 10 روز کے لئے اسلحے ساتھ لے کر چلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق شہدائے کربلا کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھر میں آج رات سے کل رات 12 بجے تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی تاہم خواتین، بچے ، برزگ اور صحافی اس پابندی سے مبرا ہوں گے۔ اس کے علاوہ آئندہ 10 روز تک اسلحے کی نمائش یا کسی بھی بھی قسم کا اسلحہ ساتھ لے کر چلنے پر بھی مکمل طور پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور اس موقع پر صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے کراچی سمیت سندھ کے 6 شہروں میں موبائل فون سرور معطل کرنے کی بھی سفارش کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔