- وزیر اعظم کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ
- چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں بھی بڑا اپ سیٹ ہونے کا امکان
- بلوچستان کے سینیٹ انتخابی معرکے میں حکمران اتحاد کام یاب
- کے پی کے میں تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کا میدان مار لیا
- سندھ سے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے زائد نشست حاصل کرلی
- جامعات کو ایچ ای سی کی نئی انڈر گریجویٹ پالیسی پر عملدرآمد سے روک دیا گیا
- یہ کتا 60 ارب روپے کے اثاثوں کا مالک ہے
- مشروم کے صحت پر مزید مثبت اثرات دریافت
- پھلوں کی تازگی اب لیزر پلازمہ سے معلوم کیجئے
- عالمی عدالت نے فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کردیں
- سینیٹ الیکشن میں حکومتی ووٹ اِدھراُدھر ہونے کی تفصیلات سامنے آگئیں
- گیلانی کی کامیابی، وزیراعظم اپنے ارکان کا اعتماد کھو چکے، فضل الرحمان
- 12ویں منزل سے گرنے والی بچی کو ’سپر ہیرو‘ نے بچالیا، ویڈیو وائرل
- گلیڈی ایٹرز کی ایونٹ میں پہلی جیت؛ سلطانز کو 22 رنز سے ہرادیا
- سینیٹ الیکشن کے پی؛ 13 ارکان اسمبلی نے بیلٹ پیپرز ضائع کردیئے
- شہباز شریف کے خلاف نیب انکوائری شروع اور اسحق ڈار کے خلاف بند کرنے کی منظوری
- کورونا میں مبتلا کوئٹہ گلیڈیئٹر کے ٹام بینٹن کا شائقین کرکٹ کے نام پیغام
- سینیٹ انتخاب؛ وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی ارکان کی سست روی کا نوٹس
- ملک میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی کمی
- سندھ سینیٹ انتخابات ؛ معمر اور علیل ارکان اسمبلی کو خصوصی رعایت
ماڈل صدف کنول کو سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا

صدف کنول نے ہم سفر ڈرامے کا ٹائٹل سونگ گانے کی کوشش کی لیکن وہ اسے نبھا نہیں سکیں، فوٹو : فائل
معروف ماڈل صدف کنول کی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں ڈرامہ ہم سفر کا ٹائٹل سونگ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کو صدف کی آواز پسند نہیں آئی اور وہ ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
فرحت اشفاق کے ناول ’ہم سفر‘ کی ڈرامائی تشکیل میں مائرہ خان اور فواد خان کی اداکاری نے ایسی جان ڈالی کہ اس سیریز نے کامیابی کئی ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔ سرمد کھوسٹ کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامے نے عوام میں خوب مقبولیت حاصل کی تھی۔
یہ خبر پڑھیں : ناقدین اپنی حد میں رہیں، صدف کنول نے خاموشی توڑ دی
یہیں سے ماہرہ خان و فواد خان کو شہرت ملی۔ اس ڈرامے کی ایک اور مقبول چیز دل سوز ٹائٹل سونگ ’ وہ ہم سفر تھا‘ ہے جسے قراۃ العین بلوچ نے اپنی مدھر آواز میں گایا اور جو آج تک مداحوں ے دلوں میں زندہ ہے۔
صدف کنول نے اسی ٹائٹل کو گانے کی کوشش کی لیکن وہ بہتر انداز سے نبھا نہیں سکیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ایک مرتبہ بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : شہروز سبزواری اور صدف کنول رشتہ ازدواج میں منسلک
صدف کنول ایک کامیاب ماڈل ہیں اور کئی بار بیسٹ ماڈل کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہیں اور تین فلموں میں بھی مختصر سا کام کیا ہے تاہم اداکار شہروز سبزواری سے شادی کے بعد سے وہ سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی ہیں۔ سائرہ کے مداح صدف کنول کو شہروز اور سائرہ کے درمیان طلاق کی وجہ سمجھتے ہیں اور اپنے غصے کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے راہیں جدا کرلیں
سوشل میڈیا صارفین کی اس تنقید پر طویل خاموشی کے بعد صدف کنول نے ناقدین کو اپنے حد میں رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کسی اور کے بارے میں برا بھلا کہنے کے بجائے، انسان کے بچے بن کر رہیں، نفرت پھیلانے کے بجائے محبت بانٹیں اور منفی چیزوں کے بجائے مثبت چیزوں کو اپنانے کی کوشش کریں۔‘‘
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔